Wednesday, October 5, 2022

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے عوام کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں موجود

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے عوام کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں موجود
اسلام آباد (92 نیوز) سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے خواہشمند حضرات کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں موجود ہے۔ خریداروں اور بیوپاریوں میں بھاؤتاؤ جاری ہے۔ لاہور کی مویشی منڈیوں کی رونقیں ماند پڑنے لگیں۔ شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ اور دیگر علاقوں میں لگائی منڈیوں میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ بیوپاری حضرات منڈی میں سہولیات کے فقدان پر نالاں ہیں۔ بیوپاری حضرات کہتے ہیں انتظامات کے فقدان کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ لائٹس اور ٹینٹ لگانے کے اخراجات بھی خود برداشت کرتے ہیں اس لئے جانور مہنگا بیچنا مجبوری ہے۔ دوسری جانب غیر قانونی طور پر قائم سیل پوائنٹس کو ہٹانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سےکارروائیاں کی گئیں۔ مختلف علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے متعدد مالکان کو جانوروں سمیت گرفتار کر لیا۔