Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا
January 4, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے کیا گیا تجربہ ناکام ہو گیا۔

ٹیلی ووٹنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی ۔ 7 ممالک سے 67 بیلٹ پیپرز موصول ہونے میں ایک سے تین ہفتے لگ گئے ۔  الیکشن کمیشن نے رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع کرادی ۔

الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کوئی طریقہ کار واضع نہ کر سکا ۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق تجربات میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

لندن ، گلاسگو، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، دبئی ، ریاض اور نیویارک میں مقیم سفارتی عملے نے ووٹنگ کے تجرباتی عمل میں حصہ لیا ۔

تجرباتی ووٹنگ کا عمل2 طریقوں پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا ۔ 67 بیلٹ پیپرز موصول ہونے میں ایک سے3ہفتے لگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 80 لاکھ پاکستانی140 ممالک میں مقیم ہیں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کل آبادی کا 4 فیصد سے زائد ہیں۔

 نادرا نے 80 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے 60 لاکھ کونیشنل شناختی کارڈ فار اوور سیز پاکستانیز جاری کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نادرا اور دفتر خارجہ سے ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق تجربات کر رہا ہے۔