Saturday, October 1, 2022

سمندر میں طغیانی ،ابراہیم حیدری ، لٹھ بستی ،ریڑھی گوٹھ میں پانی داخل‏

سمندر میں طغیانی ،ابراہیم حیدری ، لٹھ بستی  ،ریڑھی گوٹھ میں پانی داخل‏
کراچی ( 92 نیوز) سمندر میں طغیانی کے سبب کراچی ابراہیم حیدری ، لٹھ بستی ، ریڑھی گوٹھ میں پانی داخل ہو گیا  جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکال رہے ہیں ، دوسری جانب بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی پر آندھی اور بارش کی پیش گوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم معتدل اور خشک رہے گا ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ ہے جب کہ آج زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری  سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شہر سے 500 کلو میٹر دور ہے ، طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے ، سمندری طوفان کا فی الحال کراچی  کی ساحلی پٹی کو متاثر کرنے کا کوئی امکان نہیں ۔