Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمندر آہستہ آہستہ سندھ کی زمین نگلنے لگا، 80ایکڑ روزانہ غائب ہوتی جا رہی ہے، 32لاکھ ایکڑ زمین تہہ سمندر چلی گئی

سمندر آہستہ آہستہ سندھ کی زمین نگلنے لگا، 80ایکڑ روزانہ غائب ہوتی جا رہی ہے، 32لاکھ ایکڑ زمین تہہ سمندر چلی گئی
May 5, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ کے ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر نگل چکا ہے، مزید گاو¿ں خطرے سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں ماہی گیروں کا مستقبل بھی داو پر لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے زیروپوائنٹ بدین تک 450 کلومیٹر پر مشتمل ساحلی پٹی سمند ر سے متاثرہورہی ہے۔ کراچی سمیت بدین، ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی 32لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین سمندر کی نذر ہوچکی ہے اور سمندر مزید تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق سمندر روزانہ کی بنیاد پر80ایکڑ سے زائد زمین نگل رہا ہے۔ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے تحصیل کھاروچھان کے 42 دیہات میں سے 28 دیہات سمندر نگل چکا ہے۔ تحصیل جاتی کے بھی درجنوں دیہات سمندر میں غرق ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوٹری ڈاو¿ن اسٹریم میں دریا کا پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے سمندر کا کٹاو¿ بڑھ رہا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو مزید کئی علاقے سمند ر کا حصہ بن جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔