Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمندری : ڈاکوؤں کا کیش وین پر دھاوا ، مزاحمت پر2گارڈز سمیت 3افراد جاں بحق

سمندری : ڈاکوؤں کا کیش وین پر دھاوا ، مزاحمت پر2گارڈز سمیت 3افراد جاں بحق
March 11, 2016
سمندری(92نیوز)فیصل آباد کے قریب سمندری میں نامعلوم افرادنے بنک سے کیش لے جانے والی گاڑی لوٹ لی اس دوران  فائرنگ  سے دوگارڈز سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ گاڑی کے اندرسے ہوئی، نائنٹی ٹونیوزنےتفصیلات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کےمطابق  بلٹ پروف یہ گاڑی سمندری میں دو بنکوں کا کیش لیکر جارہی تھی ، عینی شاہدین کے مطابق گجراتی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار افراد نے اسے روکا اور فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں کیش وین میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ڈاکو رقم کے تھیلے لیکر فرار ہوگئے۔ 92 نیوز کی تحقیق کے مطابق فائرنگ پسٹل سے کی گئی جو کہ گاڑی کے اندر بیٹھے عملے کے پاس تھا، جبکہ گاڑی کے باہر ایک بھی گولی کا نشان نہیں، شواہد ظاہر کر رہے ہیں کہ جب گاڑی کو روکا گیا تو اندر کسی نے فائرنگ کی پھر جوابی فائرنگ ہوئی، تاہم پولیس نے بھی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان گاڑی سے 20 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے، مرنیوالوں میں ڈرائیور اسلم، سکیورٹی گارڈز قلب حیدر اور محمد شریف شامل ہیں، جن کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی تو کرڈالی، مگر ملزموں کے تعاقب کے لیے آنیوالی گاڑی پہلے ہی ہمت ہار گئی۔