Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمندری وسائل سے استفادہ کیلئے میری ٹائم سکیورٹی ایک وزارت کے ماتحت لانا ہوگی،امیر البحر

سمندری وسائل سے استفادہ کیلئے میری ٹائم سکیورٹی ایک وزارت کے ماتحت لانا ہوگی،امیر البحر
January 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) چیف  آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ  سمندر جیسے وسائل کا استعمال نہیں کیا گیا ۔ سمندری وسائل سے فائدہ اٹھانے کےلئے  میری ٹائم سکیورٹی کو ایک وزارت کے ماتحت لانا ہوگا یہ بھی کہاکہ جب تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو بیوروکریسی کی مزاحمت آتی ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ میری ٹائم وژن کو عملی جامہ پہنانے کےلیے کراچی چیمبر آئے ہیں۔ بزنس کمبیونیٹی کے ساتھ ملکر میری ٹائم سیکٹر کو جمپ اسٹارٹ دیں گے ۔ یہ دیکھ کر دکھ ہوتاہے کہ سمندر جیسے وسائل کو استعمال نہیں کیاگیا۔

ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے بتایا کہ اس وقت میری ٹائم سیکوریٹی کو سات آٹھ وزارت دیکھ رہی ہیں ۔ میری ٹائم کو ایک منسٹری میں لانا ہوگا تاکہ معیشت پر کام ہو سکے ۔

نیول چیف نے کہا کہ جب تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو بیورو کریسی کی مزاحمت آتی ہے ۔ سیاسی لیڈر شپ نے پسنی اورماڑا نہیں دیکھا ۔