Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سمندری طوفان وردھا  چنئی کےنزدیکی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان وردھا  چنئی کےنزدیکی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا
December 12, 2016

چنئی (ویب ڈیسک)خلیج بنگال میں سمندری طوفان وردھا بھارتی شہرچنئی کے نزدیکی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ۔ تامل ناڈو کی ساحلی پٹی سے آٹھ ہزارسےزائد افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا جبکہ طوفان کی زد میں آکردو افراد ہلاک  ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سمندر ی طوفان وردھاسوکلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےبھارتی ریاست تامل ناڈو اورآندھرا پردیش سے ٹکرایا اور تیز ہوا کےساتھ موسلا دھاربارش شروع ہوگئی ۔

طوفانی ہوا سے درخت اکھڑ گئے، تین سوسڑکیں  بند کردی گئیں۔  سیکڑوں کھمبے گرنے سے کئی گھنٹے تک بجلی  بند رہی۔ آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں سکول اور دفاتر بند کردیے گئےہیں، ٹرینوں  کا شیڈول  متاثرہوا جبکہ کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔  محکمہ موسمیات کی وارننگ کےبعد نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرگئے ۔ سمندرمیں پھنسے آٹھ ماہی گیروں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلیےبھارتی افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔