سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتار 71بھارتی ماہی گیر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
کراچی(92نیوز)سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اکہتر بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا جنہیں عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر،پاکستانی سمندری حدود کی محافظ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اکہتر بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا،اورماہی گیروں کی کشتیاں اور مچھلیاں قبضے میں لی لیں،ڈاکس تھانے کی پولیس نےگرفتار ماہی گیروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
ملزموں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی اورسفری دستاویزات نہ رکھنے کے مقدمات کی دفعات کے تحت عدالت لایا گیا،عدالت نے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کر لیا۔