Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیول چیف

سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نیول چیف
February 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا ہے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

مشق امن 2021 کے تحت انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا، سی پیک سے خطے کے دوسرے ملک بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔۔پاکستان کے ساحلی علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی ان کے ہمراہ کانفرنس میں موجود تھے۔

انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس رواں برس "محفوظ اور مستحکم سمندری ماحول میں بلیو اکانومی کا فروغ. مغربی بحر ہند کا مشترکہ مستقبل" کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔

انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس 13 سے 15 فروری تک کراچی میں جاری رہے گی. جس میں قومی اور بین الاقوامی نامور ریسرچرز اور میری ٹائم سیکٹر کے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔