Friday, October 7, 2022

سمجھ نہیں آتا مملکت کے امور کس طرح چلائے جارہے ہیں : قائم علی شاہ

سمجھ نہیں آتا مملکت کے امور کس طرح چلائے جارہے ہیں : قائم علی شاہ
 کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وفاقی حکومت پر برس پڑے،کہتے ہیں سمجھ نہیں آتا کہ مملکت کےامور کس انداز میں چلائے جارہے ہیں، جس کام کیلئے دس روپے مانگے ہیں ، ایک روپیہ  دے کرجان چھڑالی جاتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وفاق کےرویے پر پھٹ پڑےکہتے ہیں سمجھ نہیں آتا کہ مملکت کےامور کس طرح چلائے جارہےہیں ،قائم علی شاہ نےبتایا کہ جس چیز کیلئےدس روپے مانگےایک روپیہ دےکر جان چھڑالی گئی۔کراچی آپریشن کے کپتان نےفخریہ انداز میں کہا کہ زرداری صاحب اتنے قابل ہیں کہ وزیراعظم ان سے ملنےکی خواہش میں لندن پہنچ گئے۔پریس کانفرنس میں وزیرخزانہ مراد علی شاہ بھی موجود تھے،ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈاراوراحسن اقبال کےرویے سے سندھ ناراض ہے۔