Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمجھوتہ ایکپریس بندش، بھارت میں پھنسے سترہ پاکستانیوں کے ویزے کی مدت ختم، مسافر ہندو انتہاپسندوں سے خوفزدہ

سمجھوتہ ایکپریس بندش، بھارت میں پھنسے سترہ پاکستانیوں کے ویزے کی مدت ختم، مسافر ہندو انتہاپسندوں سے خوفزدہ
October 13, 2015

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش سے بھارت میں پھنسے ہوئے سترہ پاکستانیوں کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ چودہ پاکستانی آج شام بذریعہ سڑک پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

بھارت کی طرف سے اچانک سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے سے درجنوں پاکستانی پھنس گئے۔ پرانی دلی ریلوے سٹیشن میں پھنسے سترہ پاکستانیوں کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ ویزوں میں توسیع کے لئے بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی عملہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

چودہ پاکستانی منگل کو بذریعہ دوستی بس واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، ان میں دس خواتین، دو بچے اور دو مرد شامل ہیں۔ پرانی دلی ریلوے سٹیشن میں محصور پاکستانیوں کی دیکھ بھال پاکستانی عملہ کر رہا ہے تاہم مسافر ہندو انتہا پسندوں سے خوفزدہ ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے محصور مسافروں کی سیکورٹی بڑھانے کی درخواست دے رکھی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔