سمجھوتہ ایکسپریس 100 سے زائد مسافر لیکر بھارت روانہ ہو گئی
لاہور ( 92 نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس 100 سے زائد مسافر لے کر بھارت روانہ ہو گئی ۔
سمجھوتہ ایکسپریس پیر اور جمعرات کی صبح 8 بجے روانہ ہوتی ہے ۔ گزشتہ جمعرات کو پاک بھارت کشیدگی کےباعث سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی روانگی منسوخ کی گئی تھی ۔
جمعرات کے روز 37 مسافروں نے بھارت روانہ ہونا تھا مگر ٹرین کی منسوخی کے باعث مسافر پاکستان میں ہی رہے تھے ۔