Friday, September 20, 2024

سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی پر بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی پر بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی ،احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا
October 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس  کی معطلی پر پاکستان کا شدید احتجاج، بھارت ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر راگو رام کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارت کی جانب سے سمجھوتہ  ایکسپریس  کی معطلی کے باعث 200 سے زائد مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوئے، حکومت پاکستان نے بارڈر کراس نہ کر پانے والے مسافروں کی رہائش کے انتظامات کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت مستقبل میں ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکت سے باز رہے گا۔