Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سمال انڈسٹریز اورسائیٹ لمیٹڈ میں کرپشن کی تحقیقات نیب اور اینٹی کرپشن سے کرائی جائیگی  : مںظوروسان

سمال انڈسٹریز اورسائیٹ لمیٹڈ میں کرپشن کی تحقیقات نیب اور اینٹی کرپشن سے کرائی جائیگی  : مںظوروسان
August 12, 2016
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیر تجارت و انڈسٹری منظور وسان کا کہنا ہے کہ  سمال انڈسٹریزاور سائیٹ لمیٹڈ میں غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی تحقیقا ت نیب  اورمحکمہ اینٹی کرپشن سے کرائی جائے گی ۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر تجارت و انڈسٹری منظور وسان نے اپنے دفتر میں اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  سمال انڈسٹریز میں پانچ سو سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں جبکہ سائیٹ لمیٹڈ میں اٹھاسی کروڑ روپےکی کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں  کا انکشاف ہو ا ہے۔ جس کی نیب اورمحکمہ  اینٹی کرپشن کے ذریعے  تحقیقات کرائی  جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں  اربوں روپے کے محکمہ صنعت کے پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کی گئی جبکہ بدین،  سیہون اور روہڑی میں بھی پلاٹوں پر قبضے کیے گئے ۔ منظور وسان نے ایک بار پھر تحریک انصاف پر کھل کر تنقید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کونہ قائم علی شاھ پسند تھے اور نہ ہی مراد علی پسند آرہے ہیں۔ پشاور میں پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کرنےوالے  اب سیکورٹی میں گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو صرف باتیں ہی نصیب ہونگی دوہزار اٹھارہ ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا سال ہوگا۔