Tuesday, November 29, 2022

سماجی روابط کی ویب سائٹس سے تنہائی بڑھ رہی ہے: ماہرین نفسیات

سماجی روابط کی ویب سائٹس سے تنہائی بڑھ رہی ہے: ماہرین نفسیات

نیویارک (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کا استعمال صارفین پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ صارفین کی صحت اور نفسیات پر سوشل میڈیا کے اثرات کے موضوع پر ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ لوگوں کو سماجی میل ملاپ سے دور کر رہا ہے۔

امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور پنٹریسٹ جیسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں لوگ تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایک دن میں دو گھنٹے سے زیادہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ایک فرد میں سماج سے الگ تھلگ ہونے کے امکانات دگنے ہو سکتے ہیں۔