Saturday, September 21, 2024

سلیکٹڈ کی گھر میں عزت ہے نہ گھر کے باہر، مریم نواز

سلیکٹڈ کی گھر میں عزت ہے نہ گھر کے باہر، مریم نواز
July 10, 2021

شاردہ (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ کی گھر میں عزت ہے نہ گھر کے باہر۔

شاردہ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا، کشمیریوں کا لیڈر کیا عمران خان جیسا بزدل ہو سکتا ہے؟، سلیکٹڈ نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔ سلیکٹڈ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آجاتا ہے، اور کہتا ہے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔

مریم نواز مزید بولیں کہ، اللہ کرے فاصلے مٹیں اور آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ایک ہو جائیں، بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔ انشا اللہ کشمیر آزاد ہوگا۔