سلیم مانڈوی والا کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد

اسلام آباد (92 نیوز)نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کر دیا۔
نیب ریفرنس کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں سہولت کاری کی، ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود بھی ملزم نامزد کر دیے گئے ۔
جام خان شورو کیخلاف ریفرنس اور اویس مظفر ٹپی کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی گئی ۔