Monday, October 3, 2022

سلمیٰ ہائیک کا ہاروی وائن پر جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا الزام

سلمیٰ ہائیک کا ہاروی وائن پر جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا الزام

نیو یارک ( 92 نیوز ) ہالی ووڈ کی اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بھی بدنام زمانہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر دیا ۔
ہالی ووڈ کی کئی فلموں کو اپنی جاندار اداکاری سے کامیاب کرانے والی سلمیٰ ہائیک بھی بدنام زمانہ ہالی وو ڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن کے جنسی حملوں کا نشانہ بننے والی خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئیں ۔
سلمیٰ ہائیک کاکہنا ہے کہ ہاروی وائن سٹائن کا نا م سامنے آتے ہی ایک خون آشام بلا کا تصور انکے ذہن میں ابھرتا ہے ۔ اپنے ایک اخباری مضمون میں میکسیکن بیوٹی کا کہنا تھا کہ کئی سالوں تک ہاروی وائن سٹائن انکے لیے مانسٹر بنے رہے ۔ سلمیٰ ہائیک لکھتی ہیں کہ انہیں وائن سٹاین کے ساتھ بیتے تکلیف دہ لمحات کو بھلانے میں ایک عرصہ لگا ۔
سلمیٰ ہائیک کے الزامات کے بعد ہاروی وائن سٹائن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خواتین کی تعداد 50 کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ اس حوالے سے مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے پروڈیوسر ان الزامات کی تردید کرتے آرہے ہیں جبکہ ان کی ترجمان نے سلمیٰ ہائیک کے الزامات کا جواب نہیں دیا ۔