Saturday, July 27, 2024

سلمان مجاہد کیخلاف ثبو ت پولیس کو دے دیئے ، علینہ کی 92نیوز سے گفتگو

سلمان مجاہد کیخلاف ثبو ت پولیس کو دے دیئے ، علینہ کی 92نیوز سے گفتگو
February 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ایم این اے سلمان مجاہد کیخلاف الزام لگانے والی علینہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان مجاہد کے خلاف تمام ثبوت پولیس کو دے دیئے۔علینہ نے مزید کہا کہ رکن اسمبلی سے کوئی رقم نہیں لی،بھائی نے بھی کوئی حلف نامہ نہیں دیا، ہمارے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر بے بنیاد ہے ۔

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر لڑکی سے زیادتی کا سنگین الزام کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا۔ متاثرہ لڑکی علینہ نے سلمان مجاہد بلوچ کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ۔

92نیوز سے بات کرتے ہوئے علینہ نے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ سے 40 لاکھ نہیں لئے اگر ٖثابت ہو جائیں تو بھیک مانگ کر بھی ادا کروں گی۔

علینہ نے سلمان مجاہد بلوچ کی کٹوائی گئی ایف آئی آر کو بھی جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ کوئی ایف آئی آر نہیں سب جھوٹ ہے ۔

92نیوز سے بات کرتے ہوئے علینہ نے کہا کہ اُن کے بھائی نے  سلمان مجاہد بلوچ کو کوئی حلف نامہ نہیں دیا۔تمام دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں ۔

علینہ نے میڈیا پر چلنے والی تصاویر کے بارے میں کہا کہ ان تصاویر کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے سب تصاویر میری فیملی کی موجودگی میں لی گئیں ۔

دوسری طرف  معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی فاروق اعوان کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ نوجوان پر اسلحہ تاننے کے کیس کی تحقیقات بھی فاروق اعوان ہی کر رہے ہیں۔