سلمان خان کار حادثہ کیس کا فیصلہ چھے مئی کو سنایا جائے گا، آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

ممبئی (ویب ڈیسک) سلمان خان کے خلاف کار حادثہ کیس کا فیصلہ 6 مئی کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے دبنگ خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان پر الزام ہے کہ دو ہزار دو میں ان کی کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ممبئی کی سیشن عدالت نے اب تک ستائیس گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔
سلمان خان کے ڈرائیور اشوک سنگھ نے پچھلی پیشی پر بیان دیا تھا کہ حادثے کے وقت گاڑی وہ چلا رہے تھے، جس کے بعد مقدمے نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔