سلمان خان اور ہریتک روشن کی فلمیں ٹورس ورلڈ سٹنٹ ایوارڈز میں نامزد

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بالی وڈ اسٹارز سلمان خان اور ہریتک روشن کی فلمیں ٹورس ورلڈ سٹنٹ ایوارڈز میں نامزد ہو گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ بہترین ہالی ووڈ ایکشن فلموں سے ہو گا۔
بالی وڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور ہریتک روشن کی ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹورس ورلڈ سٹنٹ ایوارڈز میں نامزد ہو گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ بہترین ہالی ووڈ ایکشن فلموں سے ہو گا۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے ٹورس ورلڈ سٹنٹ ایوارڈز میں سلمان خان کی سپرہٹ فلم کک ہالی ووڈ میں ایوارڈ کیلئے نامزد کر دی گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ ایکسپینڈیبل تھری اور ٹرانسفارمرز جیسی شاندار ہالی ووڈ فلموں سے ہوگا۔
دوسری جانب ہریتک روشن کی فلم بینگ بینگ بھی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئی۔ اس کیٹیگری میں ہالی ووڈ نگری کی رائز آف این ایمپائر اور کیپٹن امریکا جیسی بلاک بسٹرفلمیں شامل ہیں۔