Saturday, July 27, 2024

سلمان تاثیر قتل کیس ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

سلمان تاثیر قتل کیس ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد
March 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر  کے قتل کیس میں مجرم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر گیارہ فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ  تین سو دو کے تحت ممتاز قادری کو دو مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرم کی اپیل پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت سزائے موت کالعدم قرار دے دی جبکہ قتل کی دفعات کے تحت ممتاز قادری کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا۔ ممتاز قادری نے جنوری  دو ہزار گیارہ میں  سلمان تاثیر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس  کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔