Saturday, July 27, 2024

سلمان اور آصف پر انگلینڈ کو تحفظات‘ عامر کو دورہ کی اجازت ملنے کا امکان

سلمان اور آصف پر انگلینڈ کو تحفظات‘ عامر کو دورہ کی اجازت ملنے کا امکان
April 30, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ کوچ کا اعلان ایک ہفتے تک کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس حوالے سے بورڈ آف گورننس سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا عمراکمل اور احمد شہزاد کا مسئلہ بڑا نہیں تھا البتہ یونس خان کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا جس پر انہوں نے معذرت کر لی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ محمدعامر کو دورہ انگلینڈ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ سلمان بٹ اور محمد آصف پر انگلینڈ کو کچھ تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا ویسٹ انڈیز پاکستان سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامند ہے۔