Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے کرکٹ کھینے پر پابندی ختم، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے کرکٹ کھینے پر پابندی ختم، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت
September 2, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی ہے۔ تینوں کھلاڑی آج سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے کھیلنے پر دو ہزار دس میں سپاٹ فکسنگ کی بنا پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ محمد عامر کی پابندی اس سال جنوری میں جزوی طور پر ختم کر دی گئی اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد آصف کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی اٹھانے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔ تینوں کھلاڑیوں کی پابندی آج ختم ہو گئی ہے اور اب وہ ڈومیسٹک کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ بھی کھیل سکیں گے۔