Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر کی کرکٹ میں واپسی کا شدید مخالف ہوں: سرفراز نواز

سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر کی کرکٹ میں واپسی کا شدید مخالف ہوں: سرفراز نواز
August 23, 2015
لندن (92نیوز) سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر شاید کبھی سپاٹ فکسنگ کے داغ سے پیچھا نہ چھڑا سکیں۔ ان کھلاڑیوں کی کرکٹ میں واپسی کی شدید مخالفت کی ہے۔ 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ جس کھلاڑی کا کریمنل ریکارڈ ہو اسے ہرگز ٹیم میں نہیں لانا چاہیے۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اگر وہ پی سی بی کے چیئرمین ہوتے تو ٹیم میں رکھنا تو کجا وہ انہیں قذافی سٹیڈیم میں بھی داخل نہ ہونے دیتے لیکن اس وقت پی سی بی پر جوا مافیا کا قبضہ ہے۔ سابق فاسٹ باولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قیوم کمیشن نے جن کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کیے آج وہ سب ٹیم کے ساتھ ہیں۔