Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سلمان اکرم راجہ کوسوشل میڈیاپرتنقیدکاسامنا،کپتان کی معذرت ,انتخابات2013کے بعدسلمان اکرم راجہ نے الیکشن کی شفافیت پرشکوک وشبہات کااظہارکیاتھا

 سلمان اکرم راجہ کوسوشل میڈیاپرتنقیدکاسامنا،کپتان کی معذرت ,انتخابات2013کے بعدسلمان اکرم راجہ نے الیکشن کی شفافیت پرشکوک وشبہات کااظہارکیاتھا
May 11, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پرالیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی ٹویٹس کیا منظرعام پرآئیں ،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیناشروع کردیں، جس پرعمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران سلمان اکرم سے پارٹی کارکنوں کے رویے پرمعذرت کی۔ تفصیلات کے مطابق دوہزارتیرہ کے عام انتخابات کے بعد سلمان اکرم راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرالیکشن کی شفافیت کےحوالے سے شکوک وشبہات کااظہارکیاتھاجسے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی ٹیم گزشتہ ہفتے منظرعام پرلے آئی  اورانہیں جوڈیشل کمیشن میں  الیکشن کمیشن  کی طرف سے کیس لڑنے پرسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔ عمران خان کے متوالوں نے سوشل میڈیاپرناموروکیل کوخوب برابھلاکہاکئی توجذبات میں اس قدرآگے بڑھ گئے کہ انہوں نے سلمان اکرم راجہ کوقتل کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں،جس پرپی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن  میں پیشی کے موقع پرسلمان اکرم راجہ سے پارٹی کارکنوں کے رویے پرمعذرت کی۔ جس کے بعد سوشل میڈیاپرکپتان کے متوالوں  کے رویے میں بھی نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔