سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کی ملاقات کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کی ملاقات کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں۔
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1140169068604997632
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1140169074573553664
فردوس عاشق اعوان مزید بولیں کہ دونوں جماعتوں نے وراثت کی منتقلی کا جو عمل شروع کیا آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنچانے کی جانب پیشرفت ہے۔ آج بینظیر بھٹو کی روح بےچین اور بےقرار ہو گی۔