Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سلطان راہی کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے

سلطان راہی کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے
January 9, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستانی پنجابی فلموں کے سلطان کو دنیا چھوڑے 22 برس بیت گئے  ۔  فلموں میں لوگوں کو انصاف دلوانے والے سلطان راہی کو خود انصاف نہ مل سکا ۔

پاکستان کی پنجابی اور اردو فلموں میں 41 سال تک کامیاب سمجھے جانے والے سلطان راہی اتر پردیش (بھارت)میں 24 جون 1938کو پیدا ہوئے۔

انہوں نے 1955 میں اپنے فنی کیرئیر کا آغازسٹیج ڈراموں سے کیا ۔ 1956 میں پہلی فلم باغی سے فلمی سفر کی شروعات کی ۔

سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔ جس میں 700پنجابی جبکہ 110 اردو فلمیں شامل ہے ۔

سلطان راہی نے 70 کی دہائی میں فلم بشیرا سے انڈسٹری میں ایسی انٹری دی کہ فلموں کا ایکسٹرا اداکار فن کا سلطان کہلایا ۔  1980ء میں بشیرا اور مولا جٹ جیسی فلموں کی کامیابی نے سلطان راہی کو بام عروج پر پہنچا دیا ۔ سلطان راہی کی مشہور فلموں میں گاڈ فادر ،اکری شہزادہ، غنڈہ ، کالے چور، شیرخان، چن وریام سمیت دیگر شامل ہے ۔

سلطان راہی ، مصطفی قریشی ،انجمن اورممتاز کی جوڑی ہر فلم کی باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت بنی ۔ سلطان راہی کے قتل کے وقت بھی ان کی 54 فلمیں زیر تکمیل تھیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلطان راہی کو 9جنوری 1996ء کو گوجرانوالہ کے قریب فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ ان کی اداکاری کا انداز آج بھی ان کے منفرد فن کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔