سلامتی کونسل کا حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
نیویارک (92 نیوز) سلامتی کونسل نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سلامتی کونسل نے فریقین سے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کردیا، سیز فائر کی کوششوں میں مصر اور خطے کے دیگر ممالک کے کردار کو سراہا۔
سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے فوری طور پر فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ کردیا۔