Saturday, July 27, 2024

سفید پلاسٹک کے ڈسپوزیبل کپ کینسر کا موجب بن رہے ہیں

سفید پلاسٹک کے ڈسپوزیبل کپ کینسر کا موجب بن رہے ہیں
August 5, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) سفید پلاسٹک سے  بنے ڈسپوزیبل کپ کینسر کا مؤجب بن رہے ہیں ، ماہرین کے اس انکشاف کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک میں سٹائیروفوم مصنوعات پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں چائے ، کافی وغیرہ پینے کیلئے خاص قسم کے گلاس استعمال ہوتے ہیں ، جنہیں سٹائیروفوم سے بنایا جاتا ، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہر درجہ حرارت برداشت کرلیتا ہے  جبکہ اس میں مائع اشیا بھی زیادہ دیر تک رکھی جاسکتی ہیں ۔ تاہم نئی تحقیق  نے سٹائیروفوم کے حوالے سے تحفظات قائم کردیئے ہیں ، بیشتر ممالک میں اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ سٹائیروفوم مصنوعات کا استعمال انسانی صحت کیلئے مسائل پیدا کرتا ہے ، جن میں سرفہرست کینسر ہے ۔  ماہرین نے حاملہ خواتین اور بچوں کو ایسے برتنوں کی بجائے سیرامک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ سٹائیروفوم مصنوعات کو استعمال کے بعد تلف کرنا بھی بے حد مشکل کام ہے ،  انھیں پوری طرح تحلیل کرنے میں طویل عرصہ لگتا ہے ، جس کی وجہ سے اگلے کچھ سال تک سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ تعداد ان استعمال شدہ کپس کی ہوگی۔