Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سفر کرنے سے قاصر کا ڈرامہ رچانے والے اسحاق ڈار کا لندن کی سڑکوں پر مٹر گشت

سفر کرنے سے قاصر کا ڈرامہ رچانے والے اسحاق ڈار کا لندن کی سڑکوں پر مٹر گشت
August 11, 2018
لندن (92 نیوز) شدید بیمار ہونے اور سفر کرنے سے بھی قاصر ہونے کا ڈرامہ رچانے والے اسحاق ڈار لندن کی سڑکوں پر سیرسپاٹے کر رہے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ  لندن کی سڑکوں پر سیرسپاٹے کرنے نکلے تو ایک شہری نے پہچان  لیا۔ شہری کے سوال کرنے پر اسحاق ڈار منہ موڑ کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ آمدن سے زائد اثاث جات کیس میں گھیرا تنگ ہونے پر ن لیگی رہنما بیماری کا بہانہ بنا کر برطانیہ فرار ہوئے۔ عدالت کے طلب کرنے پر شدید بیمار ہونے کا بہانہ بنا ڈالا۔ سفر نہ کرسکنے  کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرانے والے سابق وزیر خزانہ کو دیکھ کر لگتا ہے کبھی بیماری تو ان کے پاس سے بھی نہیں گزری۔