Wednesday, November 29, 2023

سفارش اور دھمکی نیب دروازے کے باہر ختم ہو جاتی ہے ، چیئرمین نیب

سفارش اور دھمکی نیب دروازے کے باہر ختم ہو جاتی ہے ، چیئرمین نیب
January 20, 2021

لاہور (92 نیوز)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سفارش اوردھمکی،نیب دروازےکےباہرختم ہوجاتی ہے،ماضی میں جن کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھتا تھا، نیب نے ان سے ریکوریاں کی ہیں ۔

چیئرمین نیب نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی، بولے ماضی میں جن کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھتا تھا نیب نے ان سے ریکوریاں کی ہیں، سفارش اور دھمکی نیب کے دروازے کے باہر ختم ہوجاتی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا نیب کے خلاف دشنام طرازی کی گئی، میرٹ پر کام کریں گے، کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیب نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں انہیں کرپشن کیسز پربریفنگ دی گئی، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو اور فیروزپور ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں76  کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے۔