Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سفارش، رشوت اور کوٹہ سسٹم نے وفاقی دارالحکومت کا تعلیمی نظام تباہ کر دیا

سفارش، رشوت اور کوٹہ سسٹم نے وفاقی دارالحکومت کا تعلیمی نظام تباہ کر دیا
September 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) حکومت کے میرٹ اور گڈگورننس کے بلندوبانگ دعوے بے سود ثابت ہوگئے۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سفارش، رشوت اورکوٹہ سسٹم نے میرٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ طلباءداخلوں کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں داخلے کا حصول مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو تا جا رہا ہے۔ میرٹ پر آنے والے طلباءکو با مشکل داخلہ ملتا ہے کیونکہ اوپر سے سفارش، نیچے سے رشوت اور کوٹہ سسٹم ہونہار طلباءکے داخلوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سرکاری اداروں میں داخلہ نہ ہونے والے طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد نجی کالجوں اور اکیڈمیوں کا رخ کرنے پر مجبور ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ پیٹ کاٹ کر پرائیویٹ اداروں کی فیس بھرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں کم تعلیمی ادارے اور یکساں نصاب تعلیم نہ ہونے کے باعث طلباءو طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی سے پرائیویٹ اداروں نے تعلیم جیسے مقدس پیشے کو کاروبار بنا لیا ہے۔