Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا

سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا
July 13, 2017

اسلام آباد (92نیوز)الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 ضمنی انتخاب میں سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے سعید غنی کو بھی 17 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے پی ایس 114 میں ایم کیو ایم کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ایس اقبال قادری بطور وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے استدعا کی کہ ریٹرننگ افسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے وجوہات بتائی جائیں، ایس اے اقبال قادری نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں بوگس ووٹ پول کئے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن ٹریبونل کے پاس ہے، وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس لامحدود اختیارات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 2013 کی پولنگ سکیم کو تبدیل کیا گیا۔ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال کالی ہے۔  الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن نے سعید غنی کو بھی 17 جولائی کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔