Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعید اجمل کی قومی ٹیم کووارننگ ،اگرآئرلینڈ سے ہارے تو گھر واپس آنا پڑے گا

سعید اجمل کی قومی ٹیم کووارننگ ،اگرآئرلینڈ سے ہارے تو گھر واپس آنا پڑے گا
March 14, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)جادوگر آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستانی ٹیم کو وراننگ دی ہے کہ اب میچ ہاریں گے تو گھر واپس آ جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی دعائیں تو پاکستان کے لیے ہیں مگر ان کی فیورٹ ٹیم نیوزی لینڈ ہے۔ مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل  نے اقبال اسٹیڈیم میں میچ بھی کھیلا اور کل کے میچ کے حوالے سے بات بھی کی۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے ان کو مشوروں کی ضرورت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی ٹیم کو خبردار بھی کیا کہ اب میچ ہارنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ سعید اجمل نے  پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کی  دعا تو کی مگر اپنی فیورٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی بولنگ اور فیلڈنگ بہت اچھی ہے محمد عرفان کی پاکستان کو ضرورت امید ہے وہ جلد فٹ ہو جائیں گے ۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کو کواٹرفائنل میں پاکستانی ٹیم ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ سعید اجمل نے خوشخبری دی کہ شائقین کرکٹ جلد ان کو بھی پاکستان کے لیے کھیلتے دیکھیں گے ۔      
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔