Saturday, August 20, 2022

سعید اجمل کی جادوگری بنگالی جادو کے سامنے بے بس

سعید اجمل کی جادوگری بنگالی جادو کے سامنے بے بس
ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)سعید اجمل کی باولنگ کا جادو بنگالی جادو کے سامنے بے بس نظر آیا۔ تفصیلات کے مطابق تازہ تازہ باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے والے سعید اجمل پہلے میچ میں چل نہ سکے بنگالیوں کے خلاف ۔سعید اجمل کی اسپن جادوگری ناکام ہوگئی۔ طویل عرصے کے بعد کھیل میں واپس آنے والے سعید اجمل اپنے کم بیک میچ میں حریفوں پر دھونس جمانے میں ناکام ہوگئےسعید اجمل  نے اپنا آخری ون ڈے تیس اگست کو سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب کھیل سے دور ہو گئے۔ آج کے میچ کے دوران تمام نظریں سعید اجمل کے نئے باولنگ ایکشن پر جمی تھیں تاہم پاکستانی آف اسپنر نے دس اوورز میں چوہتر رنز بھی دیئے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے اس سے قبل سعید اجمل نے تئیس مئی دوہزار تیرہ کو آئر لینڈ کے خلاف اکہتر رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ نہ لی۔ واضح رہے کہ سعید اجمل نے اگست دوہزار چودہ کے بعد پہلی بار کوئی انٹر نیشنل میچ کھیلا ہے۔