Saturday, July 27, 2024

سعودی کمپنی بن لادن گروپ کا پچاس ہزار غیرملکی ملازمین نکالنے کا اعلان

سعودی کمپنی بن لادن گروپ کا پچاس ہزار غیرملکی ملازمین نکالنے کا اعلان
April 30, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) بن لادن گروپ نے پچاس ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی نامور تعمیراتی کمپنی نے یہ فیصلہ تیل کی کم قیمتوں اور ترقیاتی اخراجات میں کمی کے پیش نظر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمت سے ہاتھ دھونے والوں میں غیرملکی ملازمین شامل ہے۔ یاد رہے کہ سعودی شاہی خاندان بن لادن گروپ کو کئی دہائیوں سے بڑے تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکے دیتا رہا ہے جن میں مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ بھی شامل ہے تاہم کمپنی کو تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے کافی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا حتیٰ کہ کمپنی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی تاخیر سے کام لے رہی تھی۔ کمپنی نے جب ملازمین کو ملک سے نکلنے کا کہا تو انہوں واجبات کی ادائیگی تک ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کے باعث اب تک دو ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں۔ خیال رہے کہ تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ اسامہ بن لادن کی ملکیت تھا جو اب ان کے خاندان کی ملکیت ہے۔