Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی ولی عہد کےدورے میں 20 ارب ڈالرز کے معاہدے ہونگے

سعودی ولی عہد کےدورے میں 20 ارب ڈالرز کے معاہدے ہونگے
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاک سعودیہ تعلقات میں نئی جہتوں کا آغاز ہونے والا ہے،  سعودی ولی عہد کے دورے میں 20 ارب ڈالرز کے تاریخی معاہدے ہوں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  16 فروری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے ، اس دوران دونوں ممالک کے مابین 20 ارب ڈالرز کے تاریخی معاہدے ہوں گے ۔ سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے اور معاہدے کریں گے ،  دورے سے دونوں ممالک کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔