Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی ولی عہد کیلئے پشاوری چپل کا تحفہ تیار کر لیا گیا

سعودی ولی عہد کیلئے پشاوری چپل کا تحفہ تیار کر لیا گیا
February 15, 2019
 پشاور (92 نیوز) سعودی ولی عہد کیلئے پشاور کے چپل میکر نے پشاوری چپل کا تحفہ تیار کر لیا۔ وزیراعظم خود پشاوری چپل کا تحفہ سعودی ولی عہد کو پیش کریں گے۔ مشہور پشاوری چپل عمران خان کے پائوں کی زینت بنی تو کپتان چپل کہلائی۔ یہی پشاوری چپل اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پائوں کی زینت بنے گی۔ پشاور کی چپل مارکیٹ میں تیار ہونے والی پشاوری چپل کے برائون اور بلیک کلر کے دو جوڑے شاہی مہمان کو بطور تحفہ   پیش کرنے کےلئے تیار ہیں۔ پشاوری چپل کے یہ دو جوڑے آج وزیراعظم ہائوس بھجوائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے ہاتھوں سعودی ولی عہد کو تحفہ دیں گے۔ پشاوری چپل تیار کرنے والے نورالدین کا کہنا ہے کہ خاص مٹیریل سے تیار پشاوری چپل کے ان دو جوڑوں پر اٹھارہ ہزار روپے لاگت آئی۔