Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی ولی عہد کا دورہ ، حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد کا دورہ ، حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ
February 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد کے دورہ پر حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ن لیگی رہنما مشاہد اللہ نے شہزادہ محمد بن سلمان  کو تو خوش آمدید کہا تاہم اپوزیشن رہنماؤں کو نہ بلانے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  پورا ملک سعودی ولی عہد کیلئے چشم براہ ہے۔ سعودی ولی عہد کسی حکومت نہیں پاکستان کے مہمان ہیں ، مہمان کی استقبالی تقریبات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو نہ بلانا افسوسناک ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد باعث مسرت ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ  متوقع  معاشی پیکیج بہت فراخدلانہ ہے جو معاشی طور پر پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے بہت مددگار ثابت ہو گا۔ دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا معتبر اور قابل عزت برادر ملک ہے۔ پوری قوم شہزادہ محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہتی ہے۔