Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
January 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قریباً 15 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلکس تعمیر کیا جائے گا، جب کہ آئل ریفائنری بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ہو گی۔ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے محمد بن سلمان کا دورہ 2 روزہ ہو گا۔ پاکستانی قوم سے تاریخی خطاب بھی کریں گے۔