Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16فروری کو دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے  ۔ سعودی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ۔ سعودی ولی عہد کے دورے کیلئے  ان کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا، ولی عہد کیلئے ورزش کا سامان ، فرنیچر اور ضروری اشیاء پانچ ٹرکوں میں مقامی ہوٹل پہنچا دی گئیں ۔ دوسری طرف سعودی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور دورے کی کوریج کے لئے سعودی میٖڈیا کا وفد  بھی پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ واضح رہے کہ قوی امکان ہے کہ  شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں جبکہ تمام سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے وفود کے لئے اسلام آباد کے 2 بڑے نجی ہوٹل مکمل اور 2 ہوٹل جزوی طور پر بک کر لئے گئے ہیں جبکہ محمد بن سلمان کی ورزش کے سامان ، فرنیچر اور ضروری اشیاء کے پانچ ٹرک مقامی ہوٹل پہنچا دیے گئے۔ رواں برس 6 جنوری کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن  زید النہیان  بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔   متحدہ عرب امارات کے  ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان  کا پاکستان پہنچنے پر تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان کے ہمراہ خود معزز مہمان کے استقبال کیلئے نور خان ایئر بیس پر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان  ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی گاڑی خود ڈرائیو کرتے ہوئے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوئے۔ شیخ محمد بن زین النہان  وزیراعظم کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر موجود تھے۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا اور  21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ جے ایف 17 تھنڈر نے فضاؤں میں  معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔