Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم،سپہ سالار نے استقبال کیا

سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے،وزیراعظم،سپہ سالار نے استقبال کیا
February 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچ گئے ، نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا وزیر اعظم ، آرمی چیف اور دیگر قیادت نے استقبال کیا۔ عمران خان آرمی چیف پاکستان کے لیے تاریخ ساز دن ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کے رنگ مزید نکھر گئے،سعودی ولی عہد اپنے پہلے دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد  آمد سے دونوں ممالک کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوگئے۔ نور خان ایئربیس آمد پر  شاہی مہمان کا  شایان شان ریڈ کارپٹ سجایا گیا جب کہ استقبال  وزیراعظم عمران خان ،کابینہ ارکان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے کیا۔ ننھے بچوں نے سعودی ولی عہد  کو پھول پیش کئے ، محمد بن سلمان نے بچوں کا بوسہ لیا۔ ولی عہد معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی  بھی دی گئیجب کہ وزیراعظم عمران خان گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لائے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ محمد بن سلمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہنے کے لیے پوری قوم بھی چشم برآں رہی، شہر اقتدار کو دلہن کی طرح سجایا گیا ۔ شاہراہوں پر خیرمقدمی بینر اور جھنڈوں کی بھی بہار رہی۔ شاہی مہمان کی آمد پر ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس تک سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات  تھے ۔ تمام گزر گاہوں پر پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات رہے۔ انسداد دہشت گردی فورس،کیو آر ایف کا گشت بھی جاری رہاجب کہ حساس مقامات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہے۔ راستوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ۔ سعودی شہزادے کو خوش آمدید کہنے کےلیے ملک بھر سے فن کار بھی پہنچے اور ایوان صدر سے وزیراعظم ہاؤس تک معزز مہمان کا استقبال کیا۔