Monday, November 28, 2022

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان غیرملکی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان غیرملکی دورے پر متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے
دبئی (92 نیوز) صحافی جمال خشوگی کے قتل کے معاملے کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے پہلے غیرملکی دورے پر متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے۔ ولی عہد  شیخ   محمد بن زاید النہیان نے پرتپاک استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد ابو ظہبی پہنچے تو  شیخ  محمد بن  زاید اور  یو اے ای فوج کے  ڈپٹی سپریم کمانڈر نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پرشیخ  محمد بن زاید نے سعودی عرب کی حمایت جاری  رکھنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب کیساتھ تعلقات  پر فخر ہے۔ سعودی ولی عہد فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر برادر ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ شہزادہ محمد  نومبرکے آخر میں ارجنٹینا میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ بھی شریک ہونگے جہاں اُن کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات متوقع ہے۔