Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ،آرامکو حملے کی مذمت

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ،آرامکو حملے کی مذمت
September 18, 2019

ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،برطانوی وزیراعظم کی جانب سے سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کے ایسے واقعات کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر کہا کہ ایسے تمام واقعات عالمی امن اور معیشت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔