سعودی وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(92نیوز)سعودی وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان السعود اسلام آباد پہنچ گئے وزیر دفاع، مشیر خارجہ اور عسکری حکام نے استقبال کیا۔
مہمان وزیر دفاع محمد بن سلمان وزیر اعظم، آرمی چیف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گےجس میں علاقائی صورت حال اور چونتیس ملکی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔