Thursday, September 19, 2024

سعودی نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر بلال اکبر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر بلال اکبر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
July 6, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ وليد بن عبدالكريم الخريجی اور پاکستانی سفیر بلال اکبر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاض میں ہونےوالی ملاقات میں سعودی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پاکستانی سفیر بلال اکبر کا استقبال کیا۔

ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔