Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے
February 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سعودی وزیر خارجہ عادلا لجبیر پاکستان پہنچ گئے ، ائیربیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔ عادل الجبیر سعودی وزیر خارجہ شام قریب پانچ بجکر 40 منٹ پر پاکستان پہنچے ، ائیرپورٹ پر  ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ وفد بھی تھا، ان کی آمد سے قبل ائیرپورٹ پر استقبال کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انتظامات کا خود جائزہ لیا تھا۔ شاہ محمود قریشی سعودی وزیر خارجہ سے قبل شاہی ڈاکٹرز، سکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب سے اب تک 7 جہاز نورخان ائیربیس پر لینڈ کرچکے جب کہ ان میں 2 واپس روانہ بھی ہوگئے ہیں قبل ازیں نور خان ائیر بیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں ، 15 سال بعد پاکستان کی تاریخ میں ایسا دورہ ہونا خوش آئند ہے ۔ شاہ محمود قریشی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  سعودی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جلد سامنے آئیں گے۔