Monday, October 3, 2022

سعودی لڑاکا طیاروں کی صنعا ائیر بیس پر شدید بمباری، فضائی حملوں میں مزید32افراد ہلاک، متعدد زخمی

سعودی لڑاکا طیاروں کی صنعا ائیر بیس پر شدید بمباری، فضائی حملوں میں مزید32افراد ہلاک، متعدد زخمی
صنعا (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں صنعا ائیربیس پر بمباری کی۔ فضائی حملوں میں مزید 32افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سعودی اتحادی جیٹ طیاروں نے صنعا ائیر بیس پر کئی فضائی حملے کیے جس کے بعد شہر دھماکوں سے گونج اٹھااور آسمان روشن ہو گیا۔ صنعا کے ضلع بانی حاشش میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری سے ایک ہسپتال اور گھر زد میں آگیا جس سے سات افراد ہلاک جبکہ متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ ضلع تیال خولان کے علاقے دارالشریف میں بھی سعودی طیاروں کے حملے میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اتحادی جیٹ طیاروں نے صوبے مارب اور عدن میں بھی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔