Friday, September 20, 2024

سعودی فٹبال ٹیم کو لیجانے والے جہاز کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی

سعودی فٹبال ٹیم کو لیجانے والے جہاز کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی
June 19, 2018
ماسکو (92 نیوز) روس میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو لیجانے والے جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی تاہم اُسے بحفاظت اتار لیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فٹبال ٹیم کا جہاز روسی شہر روستوو جارہا تھا کہ اس دوران اُس کے دائیں انجن میں آگ لگ گئی ۔ سوشل میڈیا  پرجاری کی گئی ویڈیو میں انجن سے شعلے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی فٹبال فیڈریشن  کے مطابق جہازکوبحفاظت روستوو ائیر پورٹ پر  اتار لیا گیا۔ کھلاڑی اور عملہ بھی بالکل محفوظ ہے ۔ واقعہ تکینکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب کا اگلا میچ  بدھ کو یوروگوائے سے ہو گا۔